Ad Code

Responsive Advertisement

چالیس نیکیاں جو آسانی سے کمائی جا سکتی ہیں

چالیس طرح کے صدقے جو آپ کما سکتے ہی ہیں

forty virtues you can earn easily

Image




دوسرے کو آپ  کے  ہاتھ پاؤں اور ہے بخاری: 2518 

اگر کو انسان اندھا ہے تو آپ اس کو راستہ بتا دیں تو یہ بھی صدقہ ہے۔ ابن حبان: 3368

اگر کوئی بہرہ ہے تو آپ اس سے تھوڑا بلند آواز میں بات کریں یہ بھی صدقہ ہے ابن حبان: 3368

اگر کوئی گونگا انسان آپ کو کہیں مل جائے اور وہ آپ سے کچھ پوچھے تو آپ کا فرض ہے کے آپ اس کو اس طرح سمجھائیں کے وہ آپ کی بات سمجھ سکےیہ بھی صدقہ ہے   ابن حبان

کمزور آدمی کی مدد  اور اس کا خیال  کرنا بھی صدقہ ہے۔ابن حبان: 3377

لوگوں کے لیے راستے سے   پتھر کانٹا اور ہڈی ہٹانا بھی صدقہ ہے مسلم: 1007  

 اگر کوئی مدد کے لئے آپ کو بلائے  تو اس کی مدد کے لیے جانا بھی   صدقہ ہے ابن حبان: 3377

اگر آپ کے پاس کو برتن یعنی (بالٹی  یا دیگچی وغیرہ ہے ) تو اس سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ ترمذی: 1956

بھٹکے ہوئے شخص کو سیدھا راستہ بتانا بھی صدقہ ہے ترمذی: 1956

لا الہ الا الله پڑھنا اور پڑھانا جائےوہ گھر والے ہوں یا پھر باہر کو مسلمان بھائی مل جا اس کو پڑھانابھی  صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

سبحان الله پڑھنا بھی صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

الحمدلله پڑھنا بھی صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

الله اکبر پڑھنا بھی صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

استغفرالله صبح شام حتکہ سارا دن  پڑھنا بھی صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

نیکی کرنا اور دوسروں کو اس کی طرغیب دینا بھی(اگر آپ خود نیکی نہیں کرتے اور دوسروں کو نیکی کرنے کا کہو گے تو آپ سے بڑا منافق کوئی نہیں خود بھی نیکی کرو اور دوسروں کو بھی کہو پھر صدقہ ہے) صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

برائی سے خود بھی رکو اور دوسروں کو بھی روکو یہ بھی صدقہ ہے۔ مسلم: 1007

ثواب کی نیت سے اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔بخاری: 55

اگر دو لوگوں آپ آپس میں جھگڑا کر رہے ہوں اور ان میں جو خطا کار ہے اس کو سزا دلوانا اور ان کے بیچ انصاف کرنا بھی صدقہ ہے۔بخاری: 2518

اگر آپ سواری پر ہوں اور راستے میں کوئی مسافر آپ کو مل جائے تو اس کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر کسی اورسواری پر رکھوانا بھی صدقہ ہے ۔ بخاری: 2518

اچھی بات سننا اور سنانا بھی صدقہ ہے۔بخاری: 2589

نماز کے لئے( گھر سے وضو کے جانا  حج کا ثواب ہے) چل کر جانے والا ہر قدم بھی صدقہ ہے۔بخاری: 2518

راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹانا بھی صدقہ ہے۔ بخاری: 2518

خود کھانا اور دوسروں کھانا کھلانا بھی صدقہ ہے۔نسائی - کبری: 9185

اپنے بیٹے کو کھلانا پلانا بھی صدقہ ہے۔نسائی - کبری: 9185

اپنی بیوی کو کھلانا اور اچھا پہنانا بھی صدقہ ہے۔ نسائی - کبری: 9185

اپنے خادم کو کھلانا اور اس کو پیار سے بلانا بھی صدقہ ہے۔ نسائی - کبری: 9185

کسی مصیبت زدہ انسان کی اور حاجت مند کی حاجت پوری کرنا بھی صدقہ ہے۔ نسائی: 253

اپنے مسلمان بھائی سے مسکرا کر گلے ملنا بھی صدقہ ہے۔ ترمذی: 1963

پانی کا ایک گھونٹ کسی کو پلانا بھی صدقہ ہے۔ ابو یعلی: 2434 

اپنےمسلمان بھائی کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے۔ ابو یعلی: 2434 

ملنے والے کوسلام میں پہل کرنا  بھی صدقہ ہے۔ ابو داﺅد: 5243

آپس میں صلح کرنا اور دوسروں کی صلح کروانا بھی صدقہ ہے۔ بخاری - تاریخ: 259/3

 تمہارے درخت یا فصل سےکوئی انسان اگر کچھ کھائے تو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ مسلم:  1553

بھوکے کو کھانا کھلانا   افضل صدقہ ہے بیہقی - شعب: 3367 

پیاسے کو  پانی پلانا بھی صدقہ ہے۔ بیہقی - شعب: 3368

اگر آپ سے کوئی دو  مرتبہ قرض لے اور آپ کا فرض اس کو دو مرتبہ قرض دینا چائے یہ بھی صدقہ ہے۔ابن ماجہ: 3430

کسی مسافر کو اپنی سواری پر بٹھا لینا بھی صدقہ ہے۔ مسلم: 1009

گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت کا راستا دیکھانا دینا بھی صدقہ ہے۔ ترمذی: 1963

ضرورت مند کے وقت پر کام آنا بھی صدقہ ہے۔ ابن حبان: 3368

علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا بھ صدقہ ہے۔ابن ماجہ: 243

صرف آپ اس کو اپنے تک ہی محدود ہی نا رکھیں بلکہ اس  کو آگے بھی شیئر کریں تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو سکے
forty virtues 100 virtues what are the 12 virtues catholic virtues virtues in the bible physical virtues cardinal virtues virtues news-urdupak

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Close Menu