عرب کی ایک مشہور عالمہ کی اپنی بیٹی کو دس وصیتیں جو قیامت تک عورتوں کے لیے مشعل راہ ہیں
عورتیں ضرور پڑھیں تاکہ اس سے سبق حاصل کر سکیں
عرب کی ایک مشہور عالمہ نے اپنی بیٹی کو دس نصیحتیں کیں ان دس نصیحتوں میں ایسی باتیں موجود ہیں جو قیامت تک آنے والی عورتوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
نصیحت نمبر :1
اس نےاپنی بیٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہا میری آنکھوں کی ٹھنڈک، شوہر کے گھر جا کر قناعت والی زندگی بسر کرنا شوہر کے گھر جو دال روٹی ملےاس پر راضی رہنا اور جو روکھی سوکھی شوہر کی خوشی کے ساتھ مل جائےاس پر خوش رہنا اور وہ دال روٹی اس مرغ پلاؤ سے بہتر ہے جو تم اپنے شوہر سے ضد کر کے منگواؤ اور اس میں تمہارے شوہر کی رضامندی شامل نہ ہوتوایسا کام مت کرنا
نصیحت نمبر :2
دوسری بات عالمہ نےاپنی بیٹی سےیہ کہی کے ہمیشہ اپنے شوہر کی بات کوتوجہ سے سننا اور اس کی اس بات کو اہمیت دینا اور اس بات پر عمل کرنے کی کوشش کرنا اس بات پر عمل کر کے تم اپنے شوہر کے دل میں اپنی جگہ بنا لوں گی کیونکہ اصل آدمی نہیں بلکہ آدمی کا پیار ہوتا ہے جو تم حاصل کر سکو گی ان باتوں پر عمل کرکے
نصیحت نمبر :3
تیسری بات انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے حسن و جمال کا ایسا خیال رکھنا جب تمہیں تمہارا شوہر نگاہ بھر کے دیکھے تو وہ اپنے انتخاب پر خوشی محسوس کرے اور سادگی کےساتھ جتنی بھی استطاعت ہوتو خوشبو کا اہتمام ضرور کرنا اور یاد رکھنا کہ تیرے جسم و لباس کی بو یا تمہاری کوئی بری عادت تمہارے شوہر کے دل میں نفرت وکراہت نہ ڈال دے
نصیحت نمبر :4
چوتھی بات یہ کہ میری پیاری بیٹی اپنے شوہر کی کی نگاہ میں بھلی معلوم ہونے کے لئے اپنی آنکھوں میں سرمے اور کاجل کا حسن دیتی رہناکیونکہ پرکشش آنکھیں پورے وجود کو دیکھنے والے کی نگاہوں میں جچا دیتی ہے غسل اور وضوکا اہتمام ضرور کرنایہ بہت اچھی خوشبو ہے اور لطافت کا بہترین ذریعہ بھی ہے
نصیحت نمبر :5
میری پیاری بیٹی پانچویں بات یہ ہے کہ اپنے شوہر کا کھانا وقت سے پہلے ہی اہتمام سے تیار کرکے رکھ دینا کیونکہ دیر تک برداشت کی جانے والی بھوک بھڑکتےہوئے شعلوں کی طرح ہوتی ہے شوہر کے آرام کرنے اور نیند پوری کرنے کے وقت میں اپنے گھر کا ماحول پرسکون اور آرام دہ بنانا کیونکہ کہ جب تمہارے شوہر کی نیند ادھوری رہ جائے گی تو اس کی طبیعت میں غصّہ یا چڑچڑا پن پیدا ہو جائے گا جس سے تمہارے گھر کا آرام و سکون تباہ ہو جائے گا اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے
اور میری پیاری بیٹی چھٹی نصیحت یہ ہے کہ تمہارے شوہر کے گھر سے جانے کے بعد اس کےگھر اور اس کے مال کی نگرانی تمہارے زمے ہے یعنی اس کی اجازت کے بغیر نہ کوئی گھر میں آئے اور نا ہی اس کا مال تم لغویات نمائش و فیشن میں برباد نہ کرنا کیونکہ مال کی بہترین نگہداشت حسن انتظام سے ہوتی ہے اور اہل و عیال کی بہترین حفاظت حسن تدبر سے ہوتی ہے
نصیحت نمبر :7
عالمہ نےساتویں بات اپنی بیٹی کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے شوہر کی رازدار رہنا جب تمہارا شوہرتمہیں اپنے دل کی کوئی بات بتائے تو ہمیشہ اس کی اس بات کو راز میں رکھنا اگر تم اپنے شوہر کی باتیں دوسروں کوبتاؤ تو تمہارے شوہرکا تم پر سے بھروسہ اعتماد اٹھ جائے گا
نصیحت نمبر :8
آٹھویں بات انہوں نے یہ کہی کہ میری بیٹی جب تمہاراشوہر کسی پریشانی کی وجہ سےغمگین ہو تو اپنی خوشیوں کا اظہاراس کے سامنے مت کرنا بلکہ اس کے غم میں برابر شریک رہنا اور جب تمہارا شوہر خوش ہو تو اس کی خوشی میں برابر شریک رہنا ورنہ تم ان کے قلب کے مکدر کرنے والی شمار ہوگی
نصیحت نمبر :9
نویں بات عالمہ نے بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی اگر تم اپنے شوہر کی نگاہوں میں اپنی عزت و احترام بنانا چاہتی ہو تو اپنے شوہر کی عزت و احترام کا خوب خیال رکھنا اور اس کی مرضی کے مطابق ہر کام کرنا اور اس کی مرضی کے مطابق ہی رہنا جب ایسا کرو گی تب تم اپنے شوہر کو بہترین رفیق پاؤ گی
نصیحت نمبر :10
دسویں اور آخری نصیحت عالمہ نے بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ان نصیحتوں کو اپنے پلو سے باندھ لو اور ان کو گرہ لگا لو جب تک تم اپنے شوہر کو خوش رکھنے کے لیے اپنی پسند و نا پسند اور دوسری خواہشات کو دباؤ گی نہیں تو تب تک تمھاری جھولی میں خوشیوں کے پھول نہیں کھل سکتے تو آخر میں میری یہی نصیحت ہے کہ اپنی تمام خواہشات کو دبا لو جس میں تمہارے شوہر کی خوشی ہو وہی کام کرنا اور جس میں تمہارے شوہر خوشی نہ ہو وہ کام مت کرنا
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہو تو برائے مہربانی اس کو دوسروں تک ضرور شیئر کریں تاکہ دوسروں کا بھی فائدہ ہو سکے
0 تبصرے