آج کی ماؤں کو تھوڑی سی نصیحت کرنا چاہتا ہوں ہو
آج کی ماں جاگ ذرا
جب تمھاری بیٹی کسی کی شادی میں ڈانس کرتی ہے تو تم خود کہتی ہو
کیا ہوا بچی تو ہے؟
جسم کو جتنا زیادہ چھپا کر رکھا جائے تو اچھا ہےتاکہ ہر بری نظر سے محفوظ رہے لیکن آجکل کی ماؤں نےسب کچھ ہی الٹ کر کے رکھ دیا ہے
بچی آدھی آستینیں پہن کر باہر کھیل گھوم رہی ہے تو جب اس کی ماں سے کہا جاتا ہے کہ اس کو گھر میں رکھو تو ماں آگے سےکہتی ہے کیا ہوا بچی تو ہے ابھی اس کی کھیلنے کی عمر ہے
جب پاپا ڈانٹ دیتا ہے تو ماں کہتی ہیں کچھ نہیں ہوتا کچھ نہیں ہوتا کرتے کرتے بہت کچھ ہو جاتا ہے ان ننھی پریوں کو کیا پتا کے آگے کوئی وحشی درندہ کھڑا ہے اور نا جانے ان کے ساتھ کیا ہو گا
کزن کے ساتھ بائیک پر بٹھا دیا یا پھر کہیں اور اکیلے بھیج دیا جب پوچھا جائے تو آگے سے ماں کہتی ہے کیا ہوابچی تو ہے
ہماری بچیوں کوہماری رہنمائی کی ضرورت ہے اورانہیں آپ سمجھائیں کہ جب بھی باہر جائیں تو اپنے دوپٹے کو پھیلا کر رکھیں جیسا کہ ہم اپنے قیمتی فون کے لیے کور کا استعمال کرتے ہیں کے اس میں نہ کوئی گندی داخل ہو اور نہ ہی اس کو کوئی خراش آئے اسی لیے اسلام نے پردے کا حکم دیا ہےقرآن کریم میں اللہ پاک نے فرمایا : اے پیغمبرﷺ اپنی بیویوں اور بیٹیوں اورمسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دے (جب وہ راستے میں نکلیں تو) اپنی چادروں کے گھونگٹ اپنے اوپر ڈال لیا کریں، اس سے امید ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی اور ان کو کوئی تکلیف نہ دی جائے گی اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
انہیں کچھ دیر دیکھنے کے لئے ان ہوس پرستوں جیسی وہ آنکھیں مل جائیں جو ہوس پرستوں کے چہرے پر لگی ہوئی ہیں تو پھر نہ تو کبھی یہ اپنی بچیوں کو ایسا لباس پہنائیں گیں اور نہ ہی ایسا کہیں گی بچی ہے کچھ نہیں ہوتا اللہ تعالٰی ہم سب کی بچیوں کی حفاظت فرمائے
اس لیے میری یہ رائے ہے کہ اس جملے کو کہیں دفن کر دیں کہ " کیا ہوا بچی تو ہے" کیونکہ تربیت بچی ہی کی کرنی ہے اور تربیت کے لئے ہمیں اس لفظ اور اس سوچ کو ختم کرنا لازم ہے
خدارا میری آخر میں یہ ہی درخواست ہے تمام ماؤں سے کے اپنی بچیوں کی تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کریں ورنہ بعد میں پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا
اور آخر میں میری یہ التماس ہے کہ اس تحریر کو دوسروں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ وہ اس کو پڑھ کر اپنی بچیوں کی تربیت اسلامی نقطہ نظر کے مطابق کر سکیں
heaven is under mother's feet, What happened baby, what happened baby meaning in hindi, news update, news urdu, new song, weeklynewspk, news-urdupak, #newsurdupak #weeklynewspk #khalilstudio #urdunews
0 تبصرے